ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپا، ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی تنقید پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کے بغیربحال بھی، فعال بھی اورمیدان عمل میں بھی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپا ہے، سینیٹ سے اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفیکیشن والے دن پی پی جاتی عمرہ میں ناشتے میں بھی تھی۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ قمرزمان کائرہ اور پی پی بتائیں کیا یہ ایک ٹکٹ میں دومزے لینے کی کوشش نہیں تھی؟ قوم کو بتایا جائے کیا یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے ووٹوں سے سینیٹر نہیں بنے؟ پی پی پی نے صادق سنجرانی کو جتوایا اور غفور حیدری کو ہروایا، کیا ایسانہیں تھا؟

ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم پر تنقید کرکے پی پی حکومت کی نہیں اپوزیشن کی اپوزیشن کررہی ہے، پی پی پی واپس آناچاہتی ہے تو مولانافضل الرحمان اور پی ڈی ایم کی دیگر قیادت سے رجوع کرے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھاکہ پی پی مہربانی کرے جس تالی میں کھایا، اسی میں چھید کرنا مناسب نہیں، پیپلز پارٹی اگر حکومت مخالف ہے تو پی ڈی ایم کا حصہ بن کر مولانا فضل الرحمن کی بات سنیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں