ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ نے نئی تاریخ رقم کردی

دبئی(نمائندہ خصوصی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 24اکتوبر کی شب پاک بھارت ٹاکرا ٹی ٹوئنٹی کا سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا مقابلہ بن گیا۔اسٹار انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت میچ 16کروڑ 70لاکھ ناظرین نے براہ راست دیکھا ۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعلان میڈیا کمپنی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی)کے جاری کردہ اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک ٹورنامنٹ میں میچز دیکھنے والے ناظرین کی مجموعی تعداد 23کروڑ 80لاکھ رہی ہے جس میں سے 16کروڑ 70لاکھ ناظرین پاک بھارت میچ سے محظوظ ہوئے۔ 2016کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے مابین کھیلنے جانیوالے سیمی فائنل کو دیکھنے والوں کی تعداد 13کروڑ 60لاکھ تھی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کیخلاف پہلا میچ کھیلا تھا جس میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں