ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لنز اوپن ٹینس ،ویمنز سنگلز،ایلیسن ریسکی اور علیز کارنٹ کا فاتحانہ آغاز

لنز (جسارت نیوز)امریکی ٹینس کھلاڑی ایلیسن ریسکی اور فرانسیسی ٹینس کھلاڑی علیز کارنٹ لنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ دبلیو ٹی اے کے زیراہتمام لنز اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے آسٹریا کے مشہور شہر لنز میں جاری ہیں جس کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکی ٹینس سٹار ایلیسن ریسکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف مونا بارتھل کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6سے ہر اکر ٹورنامنٹ کے دوسرے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ ایک اور میچ میں فرانس کی علیز کارنٹ نے ٹائی بریک پر میزبان حریف کھلاڑی جولیا گرابھر کو 6-7،7-9 اور 4-6 سے شکست دیکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں