English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر اعظم نے4 نصف سنچریوں کے ساتھ ریکارڈ برابرکردیا

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اب تک جو 5 میچ کھیلے ہیں ان میں 4 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ انکی جتنی شاندار فارم چل رہی ہے اس کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان آسڑیلیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں جیت درج کرسکتاہے۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بابر اعظم نے بھارت کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں87 منٹ میں52 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر68 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے محمد رضوان کی ساتھ پہلے وکٹ کی شراکت میں17.5 اوور میں152 رنز جوڑے اور پاکستان کو اپنے روائتی حریف بھارت کے خلاف 10 وکٹ کی جیت دلانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں یہ پاکستان کی 10 وکٹ سے پہلی جیت تھی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے5 وکٹ سے جیت حاصل کی۔ شارجہ میں26 اکتوبر کو ہوئے اس میچ میں بابر اعظم نے23 منٹ میں11 بالوں پر ایک چوکے کی مدد سے 9 رنز بنائے۔ افغانستان کے خلاف دبئی میں تین دن بعد ہوئے میچ میں پاکستانی کپتان کی فارم واپس آگئی اور انہوں نے85 منٹ میں47 بالوں پر چار چوکوں کی مدد سے51 رنز بنائے۔
بابر اعظم نے نامیبیا کے خلاف ابوظبی میں2 نومبرکو کھیلے گئے میچ میں72 منٹ میں49بالوں پرسات چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے اور پاکستان کی 45رنز کی جیت میں ایک اہم کردار ادا کیا۔بابر اعظم کے 70 رنز کی بدولت پاکستان نے نامیبیا کے خلاف مقررہ20 اوور میں دو وکٹ پر189 رنز بنائے تھے۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف شارجہ میں7 نومبر کو ہوئے میچ میں بابر اعظم نے82 منٹ میں47 بالو ں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے اور پاکستان کو مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر189 رنز بنانے میں مدد دی ۔ پاکستان نے اس میچ میں72 رنز سے جیت حاصل کی جو ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں پاکستان کی رنز کے حساب سے دوسری سب سے بڑی جیت تھی۔موجودہ عالمی کپ میں بابر اعظم نے پانچ میچوں کی پانچ اننگز میں 66.00 کی اوسط اور 128.15کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چار نصف سنچریوں کی مدد سے264 رنز بنائے ہیں۔ وہ ایک ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں چار نصف سنچریاں بنانے والے تیسرے بلے باز ہیں۔ سب سے پہلے ایسا آسڑیلیا کے میتھو ہیڈن نے کیا تھا۔ انہوں نے جنوبی افریقا میں 2007 میںہوئے پہلے عالمی کپ میں چھ میچوں کی چھ اننگز میں88.33 کی اوسط اور144.80 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چار نصف سنچریوں کی مدد سے265 رنز بنائے تھے۔
بھارت کے ورات کوہلی نے2014 میںبنگلا دیش میں ہوئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں چھ میچوں کی چھ اننگز میں106.33 کی اوسط اور 129.14 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ319 رنز بنائے تھے جس میں چار نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔ ایک ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میںان سے زیادہ رنز کوئی دوسرا بلے باز بنانے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔ ان کے علاوہ سری لنکا کے تلیکارتنے (317)اور مہیلا جے وردھنے(302) ایک ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں تین سو سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے