English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہلاسیمی فائنل‘ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیاT-20ـ

القمر

ابوظبی(نمائندہ خصوصی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کا 167 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملان 41 اور معین علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔جواب میں نیوزی لینڈ نے 167 رنز کا ہدف 19 ویں اوورمیں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ڈیرل مچل میچ کے بہترین کھلاڑی ٹھیرے۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ ایک موقع پر سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا تھا،نیوزی لینڈ 167 کے تعاقب میں 18 اوورز میں 147 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بنا چکا تھا اور اسے 12 گیندوں پر مزید 20 رنز درکار تھے تاہم نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 48 گیندوں پر 73 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیون کونوے 46 اور جیمز نیشم نے دھواں دار 26 رنز بناکر ان کا بھرپور ساتھ دیا اور نیوزی لینڈفائنل میں پہنچ گیا۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور لیام لیونگ اسٹون نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج 11 نومبر کو دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا جس کے بعد فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کی فاتح ٹیم نیوزی لینڈ سے ٹرافی کی جنگ لڑے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے