اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل جیت کر فائنل میں نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی کا مسئلہ مکمل طور پر حل کرنا ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پوری قوم آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیچھے کھڑی ہے، قومی ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر امید ہے کہ آج آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل ضرور جیتیں گے اور اس کے بعد فائنل میں کیویز کا سیکیورٹی کا مسئلہ پورا حل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ اگر ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو آپ فائنل میچ دیکھنے خود دبئی جائیں۔
آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے.پاکستان کرکٹ ٹیم جس طریقے سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے. امید یے اس تسلسل کو برقرار رکھیں گے. پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے اور جیت کے لئے دعا گو ہے. انشاءاللہ آج کا میچ ضرور جیتیں گے@fawadchaudhry pic.twitter.com/iulLLPA47u
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) November 11, 2021

