ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری بڑی اسکرینز پر پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل میچ انجوائے کرسکتے ہیں، پاکستان کی فتح کی خوشی ہم مل کر منائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ورلڈ کپ ٹی 20سیمی فائنل میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے حوالے سے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں میچ دکھانے کے انتظامات کرلئے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شہری نارتھ ناظم آباد ، آفاق شہیدپارک،اورنگی نمبر 5میں سرجانی پارک ، کیماڑی ،بلدیہ ،مسان روڈ پر بڑی اسکرین پر براہ راست میچ دیکھ سکیں گے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہل پارک ،سفاری پارک ، پیپلز اسکوائر ، ایمپریس مارکیٹ گراو نڈ میںسیمی فائنل میچ دکھانے کیلئے اسکرین نصب کی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی، پوری قوم کی دعائیں گرین شرٹس کے ساتھ ہیں، گرین شرٹس فائنل میں پہنچ کر ٹرافی پاکستان لائے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری بڑی اسکرینز پرسیمی فائنل میچ انجوائے کرسکتے ہیں، پاکستان کی فتح کی خوشی ہم مل کر منائیں گے۔

