English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان: ووٹرز کی تصدیق کا عمل 6 دسمبر تک جاری رہے گا

کوئٹہ: جوائنٹ الیکشن کمشنر بلوچستان طاہر منصور خان نے کہاہے کہ بلوچستان بھر میں ووٹرز کی تصدیق کا عمل7نومبر سے 6 دسمبر تک گھر گھر جاری رہے گا۔

صوبائی الیکشن دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر منصور خان نے کہا کہ جوائنٹ الیکشن کمشنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ 7 دسمبر سے 5جنوری تک ووٹر کے ڈیٹا انٹری کا عمل جبکہ 6جنوری 2022سے 25جنوری تک ابتدائی انتخابی فہرستوں کی چھپائی ہوگی اور26 جنوری سے ابتدائی انتخابی فہرستیں شائع کی جائیں گی اور13 اپریل 2022 کو حتمی انتخابی فہرستیں شائع ہونگی آئین پاکستان کے تحت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹر لسٹوں کی نظرثانی کا کام سرانجام دے بلوچستان بھر میں تصدیقی عمل کے زریعے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان میں گھر گھر جاکرتصدیقی عمل کا کام 7 نومبر سے شروع ہوچکا ہے آئین پاکستان کے تحت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے شفاف انتخابات کے انعقاد میں غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستوں کا کلیدی کردار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے