English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد مندی کی لپیٹ میں آگئی

کراچی:  پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد مندی کی لپیٹ میں آگئی ،کے ایس ای100انڈیکس46800پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 46300پوائنٹس کی کم سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے90ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

کاروباری مندی کے سبب65.90فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کاآغاز مثبت اور سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم ،ٹیلی کام ،پراپرٹیز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46843پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباﺅ کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور 100انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافے کے بعد پالیس ڈسکاﺅنٹ ریٹ میں 1بیسز پوائنٹس کے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جا رہی ہے اور وہ ٹریڈنگ میں خاص دلچسپی نہیں لے رہے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں281.70پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس46629.88پوائنٹس سے کم ہو کر46348.18پوائنٹس ہو گیا اسی طرح108.07پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18089.46پوائنٹس سے کم ہو کر17981.39پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31791.34پوائنٹس سے گھٹ کر31549.15پوائنٹس ہو گیا۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں60ارب82 کروڑ76لاکھ89ہزار693روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب60ارب96کروڑ49لاکھ51ہزار896روپے سے گھٹ کر79کھرب 13کروڑ72لاکھ62ہزار203روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو9ارب روپے مالیت کے 26کروڑ95لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو10ارب روپے مالیت کے 32کروڑ3لاکھ34ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر352کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے95کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ232میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے غنی گلوبل3کروڑ2لاکھ ،سروس فیبرک2کروڑ5لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ1کروڑ42لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز1کروڑ31لاکھ اورویوز سنگر1کروڑ22لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے اعتبار سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے بھاﺅ میں110.68روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1586.43روپے ہو گئی اسی طرح 75.00روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر1230.00روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈ کے حصص کی قیمت میں1414.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر18399.00روپے پر آ گئی جبکہ46.23روپے کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت2568.50روپے ہو گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے