English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیوبا کا امریکہ پر اندرونی معاملا ت غیر مستحکم کرنے کے لیے دخل اندازی کا الزام

کیوبا کے وزیر خارجہ برونو رودریگز نے موجودہ امریکی انتظامیہ پر جزیرے کے اندرونی حالات کو غیر مستحکم کر نے کا الزام عائد کیا ہے-انہوں نے کیوبا کے لئے نامزد سفارت کاروں کو بتایا کہ اس کریبین قوم کو حق حاصل ہے کہ وہ امریکی جارحیت سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے اور اس امن، استحکام اور سکون کا تحفظ کرے جو کہ امریکہ توڑنا چاہتا ہے۔ان کایہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب 15 نومبر کو انسانی اور شہری حقوق بارے ملک گیر احتجاج طے پایا ہے جس کے بارے میں کیوبا کی حکومت نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ اس کی پشت پناہی کررہا ہے اور احتجاج کو قانونی اجازت دینے سے انکار کیا گیا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس سے جب26 اکتوبر کو ایک پریس بریفنگ کے دوران براہ راست استفسار کیا گیا کہ آیا واشنگٹن اس احتجاج کی پشت پناہی کررہاہے ؟ تو ترجمان نے واضح طور پر اس کو رد کرنے سے اجتناب کیا اور کہا کہ ہم کیوبا کے لوگوں کے حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر جگہ لوگوں کو حقوق کے لئے پر امن طور پر جمع ہونے کا حق حاصل ہے تاکہ ان کی آواز سنی جائے ، متعدد امریکی حکام نے احتجاج کے حق میں اپنی آواز بلند کی ہے۔رودریگز نے کہا کہ نوول کرونا وائرس ہنگامی حالت پر کامیابی کے ساتھ قابو پانے کے سلسلے میں جزیرے پر ملک گیر تقریبات منا نے کےموقع پر کیوبا کی حکومت اور عوام آئینی نظم ونسق برقرار رکھنے کے اپنے حق کا دفاع کرے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ کیوبا کے خلاف امریکی پالیسی ناکامی سے دوچار ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے