ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،پاکستان نے5میچز میں 813رنز بنالیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک جہاں پاکستانی بلے باز مخالف ٹیموں پر قہر بن کر ٹوٹے ہیں تو وہیں بولرز بھی حریف بلے بازوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں اور شائقین کرکٹ کو ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک 5 میچز میں گرین شرٹس نے پانچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔قومی بلے باز اس ٹورنامنٹ میں اب تک 813 رنز بنا چکے ہیں جس میں 32 چھکے اور 61 چوکے شامل ہیں۔شعیب ملک اور محمد رضوان 8، 8 چھکے جڑ چکے ہیں جبکہ محمد آصف 7 اور بابر اعظم 5 چھکے لگا چکے ہیں لیکن اگر چوکوں کی بات کی جائے تو بابر اعظم 23 چوکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ محمد رضوان نے اب تک 20 چوکے لگائے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اب تک 7 ففٹیز اسکور کی جا چکی ہیں جس میں سے بابر اعظم نے 4، محمد رضوان نے 2 اور شعیب ملک نے ایک نصف سنچری بنائی ہے۔اگر بولنگ کی بات کی جائے تو پاکستانی بولرز اب تک 29 مخالف بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں