English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘ہم آپ کیلیے سجدے میں ہیں’ سیمی فائنل سے قبل بابر اعظم کے والد کا پیغام

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل قومی کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اعظم صدیق نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بابراعظم سمیت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہیں۔کرکٹر کے والد نے فرطِ جذبات سے بھرپور پوسٹ میں شاعر مخدوم محی الدین کے اشعار لکھے جس کے الفاظ کچھ یوں تھے۔’حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو، چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو’۔بابر اعظم کے والد نے قومی ٹیم کیلئے پیغام دیا کہ آپ اپنا بہترین کریں، ہماری قوم بہترین ہی اپنی دعاؤں میں مانگ رہی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہم کم ترین آپ کیلئے سجدے میں ہیں، پاکستان زندہ آباد۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے