English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت نے گندم بحران سے متعلق الزامات رد کردیے

القمر

کراچی (آن لائن) سندھ حکومت نے صوبے میں گندم بحران کے متعلق وفاقی حکومت کے الزامات رد کردیے۔ صوبائی وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نظر سندھ کی گندم پر ہے، پی ٹی آئی کے نااہل چاہتے ہیں کہ ہم ان سے وہ گندم خریدیں جو انہوں نے مہنگی باہر سے منگوائی ہے۔ اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے پاس صوبے کی ضرورت کے مطابق گندم کے ذخائر موجود ہیں، بتایا جائے کہ سندھ حکومت کی وجہ سے
پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں کیسے آٹا مہنگا ہوگیا وہاں تو ہماری حکومت ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وفاقی وزراء ہر وقت جھوٹ بولتے ہیں اور اعداد و شمارجھوٹے بتائے جارہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت اپنے ملک کی گندم باہرسے ایکسپورٹ کرکے ناقص گندم درآمد کرکے پنجاب کی عوام کو کھلارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے