English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس کی بے بسی کے باعث منشیات کلے عام جاری ہے،سیف الرحم

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نائب ا میر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن، زون حالی روڈ کے امیر محمد اسحاق خان نے منشیات کے کھلے عام فروخت اور استعمال میں روزبروز اضافہ تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ منشیات کے کھلے عام فروخت کے باعث ا سکول کے طلباء کے علاوہ دیگر معصوم بچے بھی منشیات کے استعمال میں مبتلا ہورہے ہیں شیشہ، آئیس کے استعمال میں بے پنا اضافہ ہوا ہے بچے شیشہ
اورآئس کے نشہ میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ حالی روڈ ، ٹنڈو یوسف ، بدین بس اسٹاپ و دیگر علاقو ں میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات کھلے عام فروخت ہو رہی ہے انتظامیہ اور پولیس کو بار بار منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا ہے بلکہ منشیات کی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے پولیس یاانتظامیہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے بعد یا تو لین دین کرکے منشیات فروشوں کو واپس رہاکردیتے ہے یا پھر ان پر مقدمہ درج کرنے کے دوران منشیات کی مقدار انتہائی کم ظاہر کرکے منشیات فروش چند دن کے بعدرہاہوجاتا ہے،منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں، نئے آنے والے ایس ایس پی کے واضح احکام پولیس نے نظر انداز کردیے۔ طلبہ کی کثیر تعداد اس لت میں مبتلا ہورہی ہے، جب کہ نشے کی عادی ہوتی جارہی ہے نوجوان تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیںلیکن اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے۔چرس، ائیس، افیون اور دیگر نشہ آور اشیا ہر چھوٹے بڑے کو باآسانی دستیاب ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل نشہ کی لت میں پڑچکی ہے۔ حالی روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں عرصے سے منشیات کا کاروبار جاری ہے،منشیات کا استعمال کرنے والے چوری اور دیگر سماجی برائیوں کا ارتکاب کرتے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشی کے اڈے بند کرائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے