English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیول چیف کا دورہ کویت، عسکری حکام سے ملاقاتوں میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے دورہ کویت کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا ہے،نیول چیف نے علاقائی و سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی ،کویتی عسکری حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا ۔ جمعہ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے کویت کا سرکاری دورہ کیا گیا ہے،دورے کے دوران نیول چیف کی کویت آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف، کویتی بحریہ کے سربراہ اور دیگر عسکری حکام سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں ہیں جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ دوران ملاقات نیول چیف نے علاقائی و سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی جبکہ میزبان حکام کی جانب سے خطے میں بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے،نیول چیف کو کویتی بحریہ کی استعداد کار کے حوالے سے آپریشنل بریفنگ بھی دی گئی ہے۔اس ملاقات کے متعلق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ کا کویت کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے