English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپورٹس مین اسپرٹ نہ دکھانے پر گوتم گمبھیر بھی ڈیوڈ وارنر پر پھٹ پڑے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ نظر انداز کرنے پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے وارنر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔جینٹل مینز گیم کہلائے جانے والے کھیل کرکٹ میں آسٹریلوی کرکٹر وارنر نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہ کیا جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔سیمی فائنل میں حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسلی جسے امپائر نے نوبال قرار دیا لیکن وارنر نے دو ٹپے کھانے کے باوجود گیند پر چھکا لگایا۔بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر بھی وارنر کی اس حرکت پر خاموش نہ رہ سکے اور انہیں اآڑے ہاتھوں لے لیا۔گوتم گمبھیر نے اپنی ٹوئٹ میں وارنر کی اس حرکت کو گیم آف اسپرٹ کے خلاف قابل افسوس اور شرمناک حرکت قرار دیا جب کہ انہوں نے بھارتی ٹیم کے اسپنر ایشون روی کو بھی ٹیگ کرکے ان سے سوال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے