پاکستان میں جمعرات کے روز نوول کرونا وائرس کے 391نئے کیسز اور 9 مزید اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔این سی او سی نے جمعہ کو بتایا کہ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 13 لاکھ 18 ہزار 930ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور مجموعی طور پر 12 لاکھ 79 ہزار142کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 12 لاکھ 27 ہزار 228 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں زیرعلاج فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 330 ہو گئی ہے جن میں سے 1 ہزار 158 کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کے مطابق عالمی وبا کے باعث جمعرات کے روز 9 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 584 ہو گئی ہے۔صوبہ سندھ 4 لاکھ 73 ہزار 52 کیسز کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے اس کے بعد صوبہ پنجاب سے عالمی وبا کے 4 لاکھ 41 ہزار 631کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

