English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ اوقاف اور اخوت فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت کی تقریب

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کی سربراہی میں محکمہ اوقاف اور اخوت فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت کی تقریب کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر نبیل جاوید سیکرٹری اوقاف اور ڈاکٹر امجد ثاقب چیف ایگز یکٹو چئیرمین اخوت فاؤنڈیشن  ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف، محمد طارق قریشی ڈائریکٹر ایڈمن، عامر احمد خان ڈائریکٹر اسٹیٹ، حامد مسعود ڈائریکٹر پراجیکٹس، رانا تجمل عباس ڈائریکٹر فنانس، فائزہ منور ڈائریکٹر لیگل نے بھی شرکت کی۔ اخوت فاؤنڈیشن دربار حضرت میاں میر کمپلیکس میں اوقاف سوشل ویلفیئر سینٹر کا قیام عمل میں لائے گا۔ نبیل جاوید سیکرٹری اوقاف اور ڈاکٹر امجد ثاقب چیف ایگزیکٹو اخوت فاؤنڈیشن اوقاف سوشل ویلفیئر سینٹر کے قیام کےلئے معاہدہ (MOU)پر دستخط کئے۔معاہدہ کی شقوں کے مطابق دربار حضرت میاں میر کمپلیکس میں اوقاف سوشل ویلفیئر سینٹر کا مقصد مقامی آبادی وزائرین کو فلاحی خدمات کی فراہمی ہے۔معاہدہ کا مقصد مقامی آبادی/زائرین کو فلاحی خدمات کی فراہمی ،فلاحی خدمات میں دربار حضرت میاں میر پر آنے والے زائرین کو لنگر کی فراہمی،بلا معاوضہ قانونی معاملات پر راہنمائی و خدمات کی فراہمی کےلئے ہفتہ وار کاؤنٹر کا قیام ،مقامی ضرورت مند افراد کو اسلامی مائیکرو فنانس کی فراہمی،قیام سکول/سینٹر برائے فراہمی کمپیوٹر و دیگر علوم کی تعلیم شامل ہے۔

سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید نے کہا کہ صوبہ بھر میں اوقاف کے زیر انتظام درباروں پر ایسے سوشل ویلفئیر سنٹرز کا جال بچھا دیا جائے گاتاکہ عوام الناس اس سے مستفید ہوتی رہے۔ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی 54کنال اراضی پر قرآن سٹیڈیز اور مرکز تصوف کا قیام عمل میں لا رہا ہے۔وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف کو ماضی کے بلیک ہول سے باہر نکال کر ترقی کی طرف گامزن کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان اور وزیر ا علیٰ پنجاب نے ان کے پیش کردہ 17نکاتی پروگرام کو بے حد پسند کیا۔جس کی بنا پر اس محکمہ کو دیگر محکموں کے لئے رول ماڈل بنا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے