ترک صدر رجب طیب اردگان نے یونان کے وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکس پر مہاجرین کے بحران کے بارے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔رجب طیب ایردوان نے ملک کے دورے پر آئے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کہنا واقعی ناشکری ہے کہ مہاجرین کا بحران ترکی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ یونان ہی ہے جو بحیرہ روم اور بحیرہ ایجیئن میں مہاجرین کو انکی موت کی طرف دھکیلتا ہے۔
میتسوتاکس نے منگل کے روز کہا تھا کہ یونان نے ترکی سے آنے والی کشتیوں کو روکا لیکن اس دعوے کی تردید کی کہ ان کی حکومت نے مہاجرین کو واپس دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لہذا آپ کو یونان کے بجائے یہ الزام ان لوگوں پر عائد کرنا چاہیے جو منظم طریقے سے ہجرت کو آلہ کار بنا کر استعمال کر رہے ہیں۔ہزاروں پناہ گزین بیلاروس کی سرحد پرجمع ہو کر پولینڈ اور پھر جرمنی میں داخل ہو کر پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

