English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے شہروز کاشف کو کم عمر ترین کوہ پیما تسلیم کر لیا

اسلام آباد(جسارت نیوز)گنیز ورلڈ ریکارڈز نے پاکستان کے شہروز کاشف کو دنیا کی دو بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا دنیا کا سب سے کم عمر کوہ پیما تسلیم کر لیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے پاکستان کے شہروز کاشف کو دنیا کا سب سے کم عمر کوہ پیما تسلیم کر لیا ہے جنہوں نے رواں سال محض تین ماہ کے فرق سے دنیا کی بلند ترین چوٹیاں مانٹ ایوریسٹ اور کے ٹو سر کی تھیں۔شہروز نے پہلے 8ہزار 849میٹر بلند دنیا کی سب سے اونچی چوٹی مانٹ ایوریسٹ سر کی اور پھر 8ہزار 611میٹر بلند کے2سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔الپائن کلب آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے کاشف نے 19 سال اور 138 دن کی عمر میں ان چوٹیوں کو سر کیا۔اس سلسلے میں بتایا گیا کہ 6 مئی 2021 کو کاشف دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی بن گئے، اس کے بعد جولائی 2021 میں وہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے۔ٹو سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی بن گئے جو وادی شگر، گلگت بلتستان، پاکستان میں واقع ہے۔الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری نے کاشف کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاشف 17 سال کی عمر میں 8ہزار 47 میٹر بلند براڈ پیک سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے