English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی ، رمیز راجا دبئی پہنچ گئے

دبئی(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی سی بی رمیز راجا دبئی پہنچ گئے ہیں جس کے ساتھ ہی آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی میں پیشرفت کا بھی امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا دبئی میں کل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھیں گے، اس کے علاوہ آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی میں پیشرفت کا بھی امکان ہے جب کہ پی سی بی کے سربراہ کو 16نومبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی کے مختلف اجلاسوں میں شرکت بھی کرنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کا خواہاں ہے۔ اس ضمن میں کوئی مثبت پیش رفت سامنے آسکتی ہے، پاکستان یو اے ای اے، بنگلا دیش اور سری لنکا کے اشتراک سے 50 اوورز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کروا چکا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ حکام سے ملتوی ہونے والے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت بھی متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے