English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پانی کی لائن کاٹنے پر شہری کا واٹر بورڈ کیخلاف عدالت سے رجوع

کراچی: صارف عدالت نے شہری کی پانی کی لائن منقطع کرنے پر کراچی واٹر اینڈ سیورج کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لائن بند ہونے سے ماہانہ 30 ہزار کا پانی ٹینکرز کے ذریعے خریدنا پڑ رہا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق صارف عدالت کے جج جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید علی کوریجو کے روبرو شہری ایاز ملک کی جانب سے پانی کی لائن منقطع کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ واٹر بورڈ نے بغیر کسی نوٹس کے پانی کا کنکشن کاٹ دیا ہے، میرا موکل تمام بل وقت پر ادا کرتا ہے، بغیر کسی اطلاع اور نوٹس کے پانی کی لائن بند کرنا غیر قانونی ہے، واٹر بورڈ گزشتہ 3 سال سے میٹھا پانی تک فراہم نہیں کر سکا، لائن بند ہونے سے ماہانہ 30 ہزار کا پانی ٹینکرز کے ذریعے خریدنا پڑ رہا ہے۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے