ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دھواں دھار اننگز: معروف بھارتی اداکار علی گونی بھی رضوان کی تعریف کرنے پر مجبور

ممبئی: ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی اوپنر محمد رضوان 52 گیندوں پر 67 رنز کی دھواں دھار اننگز نے بھارتی اداکار کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

بھارتی ڈراموں کے اداکار اور بگ باس سیزن 14 کے مقبول امید وار علی گونی نے محمد رضوان کی تعریف میں اپنی اسٹوری پوسٹ کی۔

علی گونی نے سیمی فائنل کی ایک جھلک انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی جس میں آسٹریلوی بولر ہیزل وڈ کی گیند پر رضوان کھیلنے کو تیار کھڑے ہیں۔اداکار نے قومی کرکٹر کو سراہتے ہوئے لکھا کہ کیا کھلاڑی ہے یہ۔ ساتھ ہی اداکار نے تالیوں والے ایموجیز بھی بنائے۔علی گونی کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جسے پاکستانی صارفین شیئر کررہے ہیں اور بھارتی اداکار کے کھلے دِل سے تعریف پر داد دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں