English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواتین فوج کے چاق چوبند دستے کی سعودی وزیر داخلہ کو سلامی

سعودی عرب میں خواتین فوجیوں کے ایک چاک چوبند دستے نے وزیر داخلہ شہزاد عبدالعزیز بن سعود بن نایف کو سلامی دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر یریڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ وائرل ویڈیو میں سعودی خواتین فوجی دستے کو پریڈ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کلپ میں خواتین فوج کا دستہ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کو سلامی دے رہا ہے۔ اس موقع پر ایک خاتون فوجی کو جناب، آپ کے حکم سے کے الفاظ سے وزیر داخلہ کو سیلوٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد پریڈ شروع ہوتی ہے۔

سعودی عرب میں فوج میں شامل خواتین اہلکاروں پر مشتمل دستے کی پریڈ جمعرات کو ریاض میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف جیل خانہ جات کے ورک فلو کے دوران پیش کی گئی۔ جہاں انہوں نے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے سٹریٹجک پلان کے مطابق قیدیوں کی بحالی اور اصلاح کے لیے خصوصی مراکز کا آغاز کیا۔جن مراکز کا افتتاح کیا گیا ان میںفجر مرکز، ثقہ مرکز اور اشراقہ مرکز شامل ہیں، جو سعودی عرب کے تمام خطوں میں بحالی اور اصلاحی پروگراموں کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے خواتین کی صلاحیت کے تربیتی مرکز میں کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ یہ مرکز جیل کی حفاظت، ملٹری پولیس، اور سماجی اور نفسیاتی نگہداشت کے کاموں کو انجام دینے کے لیے خواتین کیڈرز کو اہل بنانے کا ذمہ دار ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے فوجی مشقوں، دفاعی مہارتوں اور تربیت یافتہ افراد کے لیے تعلیمی ہالوں میں دیے گئے لیکچرز میں بھی شرکت کی۔قابل ذکر ہے کہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے حال ہی میں ویڈیو کمیونیکیشن ٹکنالوجی کے ذریعے ریاض میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پرزنز کے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے