English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وکی لیکس کے بانی کو جیل میں شادی کی اجازت

وکی لیکس کے بانی آسٹریلوی 50 سالہ جولین اسائنچ کو لندن کے قریب انتہائی سیکیورٹی والی جیل میں شادی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اسائنچ اس وقت لندن کی ایک جئیل میں ہیں مگر امریکا نے حساس خفیہ راز چوری کرنے اور انہیں لیک کرنے پر برطانیہ سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وکی لیکس کے بانی اور سٹیلا مورس کے دو بیٹے بھی ہیں۔ سٹیلا کے مطابق وہ اس وقت حاملہ ہوئیں تھیں جب جولین لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں رہ رہے تھے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جولین اسانج کی درخواست پر جیل کے گورنر نے معمول کے مطابق غور کیا۔سٹیلا مورس کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ہماری شادی میں مزید مداخلت نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ میرج ایکٹ 1983 کے تحت جیل کے قیدی یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ جیل میں شادی کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں تاہم درخواست گزار کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ شادی کے تمام اخراجات اٹھانے کی اہلیت رکھتا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے