ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم کی کویڈ ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی ، کل سے ٹریننگ کا آغاز

دبئی : پاکستانی کھلاڑی دبئی سے روانہ ہونے سے قبل ائرپورٹ پر بورڈنگ کارڈ کے حصول کے لیے کائونٹر پر کھڑے ہیں

ڈھاکا(نمائندہ خصوصی)قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دبئی سے بنگلا دیش پہنچ گیا، ہوٹل پہنچنے پر اسکواڈ کے ارکان کی کوویڈ ٹیسٹنگ کی گئی۔قومی اسکواڈ بنگلا دیش میں ایک روزہ آئیسولیشن کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا، جبکہ کپتان بابراعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ٹیم میں محمد حفیظ کی جگہ شامل کیے گئے افتخار احمد بھی اسکواڈ کے ہمراہ دبئی سے ڈھاکا پہنچے ہیں۔دوسری طرف قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آگئے ہیں۔ ڈھاکا پہنچنے پر ان تمام ارکان کی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔ ٹیم مینجمنٹ نے اتوار کو کوئی کرکٹ سرگرمی نہیں رکھی۔ قومی اسکواڈ کل ہوٹل میں جم اور پول سیشن کرے گا۔ اسکواڈ 15 نومبر سے نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے دورہ بنگلا دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں