English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فواد چوہدری نے شعیب اختر اورڈاکٹرنعمان میں صلح کرادی

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز)سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز اور قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی۔دونوں شخصیات کی صلح وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے گھر پر ہوئی، ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ شیبی جو کچھ بھی ہوا میں اس پر تہ دِل سے معافی مانگتا ہوں، مجھے بہت افسوس ہے جو اسکرین پر ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ہماری 30 سال کی دوستی ہے جو ختم نہیں ہونی چاہیے۔دونوں شخصیات کی صلح کے موقع پر وزیراطلاعات فوادچوہدری اور سینئر اینکر سلیم صافی بھی موجود تھے۔دوسری جانب شعیب اختر نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسی رات نعمان نیاز کو معاف کردیا تھا، دیر آئے درست آئے۔ فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ اگر وہ اسی وقت معافی مانگ لیتے تو بات ختم ہوجاتی، میں کوئی ایکشن نہیں لینا چاہتا تھا، میرے دل میں ان کیلئے کچھ نہیں ہے۔ میں نے ہر لمحہ کوشش کی کہ یہ معاملہ خراب نہ ہو۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ میرے ساتھ جو ہوا وہ غلط تھا اور پوری قوم میرے ساتھ تھی۔ عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اس کے علاوہ ان سب کا شکریہ جنہوں نے میری حمایت کی۔شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام بھی جاری کیا۔اس سے قبل بھی نعمان نیاز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا، میری غلطی تھی۔واضح رہے کہ چند روز قبل سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان غیر ملکی کرکٹرز کی موجودگی میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے