English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاستدانوں نے حکومت خاتمے کیلیے کردارادا نہ کیا تو قوم معاف نہیں کریگی ، فضل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ سیاستدان قوم کی امید ہیں،اگرآج ہم نے اپنا کردارادا نہ کیا توقوم معاف نہیں کرے گی،پی ڈی ایم ملک کے بقاکی جنگ لڑرہی ہے،ادارے حقائق کو سمجھیں اور اپنے کردار کا جائزہ لیں، جو ہوا میں اڑ کر اقتدار میں آئے انہیں عوام کے مسائل کا
ادراک نہیں ہے، قوم کی رسوائی کا سبب بننے والے حکمرانوں کو حکومت کا کوئی حق نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمن نے حکمرانوں سے نجات کے لیے اسلام آباد جانے کا بھی اعلان کیا ۔ گزشتہ روزکراچی کے علاقے صدر ریگل چوک پر پی ڈی ایم کے تحت مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جو حکمران قوم کی رسوائی کا سبب بنتے ہیں انہیں حکمرانی کا کوئی حق نہیں، ناجائز حکومت کو بحیرہ عرب میں غرق نہ کیا تو پاکستان کی بقا کا سوال ہوگا، سیاسی قیادت نے کردار ادا نہ کیا تو عوام مایوس ہوجائیں گے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لوگوں نے اپنے بچوں پر برائے فروخت کے بورڈ لگا رکھے ہیں، لوگوں سے اپنے بچوں کی بھوک دیکھی نہیں جاتی، ماں باپ نے اپنے بچوں کو زہر دے کر خودکشی کی، کہا تھا یہ حکومت چوری کے ووٹوں سے آئی ہے، کہا تھا یہ حکومت نااہل ہے، نا لائق ہے، اقتصادی بحران جہاں آئے وہاں انقلاب جنم لیتا ہے، معیشت مستحکم ہوتی ہے تو قومیں مضبوط ہوتی ہیں ،ملک میں مزدور ، دکاندار اور پروفشنلز مایوس ہیں، اس بحران میں ہمیں قوم کا ساتھ دینا ہے، پاکستان دنیا میں تنہائی کا شکار ہورہا ہے، ہوا میں اڑ کر آنے والے تخیلات کی دنیا میں رہتے ہیں ، 17 نومبر کو کوئٹہ، 20 نومبر کو پشاور میں جلسہ ہوگا، ان جلسوں کے بعد ہم اسلام آباد کی طرف جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے