دوحا (آن لائن) قطر اور امریکی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے بعد قطر نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان میں امریکی سفارتی نمائندگی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے خطے میں اس کے مفادات کے تحفظ میں مدد فراہم کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی اور امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے
درمیان باضابطہ ملاقات کے بعد مشترکہ معاہدہ اور اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت قطر افغانستان میں امریکی مفادات کا تحفظ کرے گا۔ اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ، ہم افغانستان کی سالمیت، عوام کے تحفظ اور بہبود کیلیے اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
