ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ سال پورے امتحانات لیےجائیں گےاورسلیبس بھی مختصرنہیں ہوگا، وفاقی وزیرتعلیم

 لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پورے امتحانات لیے جائیں گے اور سلیبس بھی مختصر نہیں ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا وبا نے جہاں دنیا بھر میں معاشرتی اورمعاشی طور پر نقصان پہنچایا وہاں تعلیم وتحقیق کے فروغ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

شفقت محمود نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سےمتعلق صورتحال میں بہتری آنے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا اب نہ شارٹ سلیبس ہوگا اور نہ امتحانات کا سیٹ اپ شارٹ ہوگا اور آئندہ  سال نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کے سالانہ امتحانات بالترتیب مئی اور جون میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال مئی اور جون میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے فیصلے کو اساتذہ، والدین اور طالب علموں نے سراہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں