ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے، 24 گھنٹوں میں 26 افراد متاثر

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں، اور صرف 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے 8 افراد کا تعلق شہری اور 18 افراد دیہاتی علاقوں کے ہیں۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق  شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4535 ہوگئی ہے، اور اب تک 19 افراد انتقال کرچکے ہیں، جاں بحق افراد میں شہری علاقوں کے 6 جب کہ دیہی علاقوں کے 13 افراد شامل ہیں۔

ڈی ایچ او نے  بتایا کہ رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 733 کیسز ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں لائے گئے، بینظیر بھٹو اسپتال میں 204 اور ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں48 کیسز ، پمز میں 497 ،پولی کلینک میں 125 کیسز، فیڈرل جنرل اسپتال میں 485 اور  سی ڈی اے میں 74 کیسز کی تصدیق ہوئی، جب کہ نجی اسپتالوں و لیبارٹریز میں بھی 2100 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے، ان مجموعی کیسز میں سے 2579 کیسز دیہی علاقوں جب کہ 1956 کیسز شہری علاقوں کے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں