English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جعلی دستاویز پر جرمنی جانے کی کوشش کرنے والے تین افغان باشندے گرفتار

 اسلام آباد: اسلام آباد ائیرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر جرمنی جانے کی کوشش میں 2 خواتین سمیت 3 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 2 خواتین سمیت 3 افغان باشندے شیبا امین، ندا کھروتی اور عبدالبیاس کھروتی جرمنی کے جعلی ریزیڈینس کارڈ پر براستہ پرواز 633 جرمنی جانا چاہتے تھے۔

دوران امیگریشن معلوم ہوا کہ تینوں افغان باشندوں کے پاس سفری دستاویزات جعلی ہیں جس پر تینوں مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا گیا۔

passport

passport

ایف آئی اے عملے نے گرفتار تینوں افغان باشندوں کو مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے