English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک جوان شہید

القمر

کوئٹہ: پنجگور کےسرحدی علاقےمیں دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران سرحد کے ساتھ واقع پنجگور کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر کی جانب سے ایسے حملوں کامقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے، سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے