English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دھوکہ دہی سے امریکن ویزہ حاصل کرنے والا ملزم گرفتار

القمر

 کراچی: ایف آئی اے نے دھوکہ دہی سے امریکن ویزہ حاصل کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے دوران اپنے پاسپورٹ کا صفحہ تبدیل کر کے دھوکہ دہی سے امریکن ویزا حاصل کرنے کرنیوالے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔

ایس ایچ او انسپکٹر وقار حسین اعوان کی نگرانی میں ایس آئی مشتاق اور اے ایس آئی سید وقار نے چھاپہ مار کر ملزم عدنان احمد ولد تاج بہادر کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے پاسپورٹ کا صفحہ تبدیل کر کے دھوکہ دہی سے امریکن ویزا حاصل کرلیا تھا جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایف آئی اے کو رپورٹ کی گئی تھی جس پر  پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے تحت درج مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے