ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نور مقدم کیس کی سی سی ٹی وی وائرل سے متعلق اہم پیش رفت

 اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ڈی جی ایف آئی اے کو نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا عدالت مدعی مقدمہ شوکت مقدم کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا ہے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے تین درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ وہ نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہونے کی تحقیقات کرا کر رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

دوسری درخواست میں اسی کیس میں ضمانت پر رہا ملزمہ عصمت آدم کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست عدالت نے خارج کردی ہے جب کہ تیسری درخواست میں پراسیکوشن کے دو نئے گواہ ڈاکٹر انعم اور ڈاکٹر حماد کو گواہی کے لیے طلب کرنے کی استدعا عدالت نے منظور کرلی ہے۔ ان دونوں گواہوں کے نام پہلے والے گواہوں کی لسٹ میں نہیں تھے تینوں درخواستوں پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں