English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملالہ یوسف زئی گریجویٹ ہوگئیں

القمر

 لندن: نوبل انعام یافتہ لڑکی ملالہ یوسف زئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی۔ 

ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنی بیٹی کی گریجوایشن مکمل ہونے کی خبر شیئر کی اور ساتھ ہی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔

ضیاالدین یوسف زئی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ ایک اور تصویر میں ملالہ کے شوہر عصر ملک اور ساس بھی موجود ہیں۔

واضح رہے ملالہ یوسف زئی نے صرف 17 سال کی عمر میں امن کا نوبل انعام حاصل کیا تھا جب کہ انہوں نے گزشتہ سال  برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاست اور معاشیات میں گریجوایشن کی ڈگری مکمل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے