ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام کی سرحدوں پر ترک فوجی شہید

ترکی سے شام کو غیر قانونی طریقے سے  جانے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف مداخلت کے دوران فرنٹ فورس  کا ایک فوجی شہید ہو گیا۔

وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ کیلیس میں غیر قانونی طریقے سے  ترکی سے شام جانے کی کوشش میں ہونے والے مشکوک افراد کے خلاف  کاروائی کے دوران  ایک ترک فوجی گولی لگنے سے جام شہادت نوش کر گیا۔

وزیر دفاع خلوصی آقار نے  اس حوالے سے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

وزیر آقار نے اپنے پیغام میں کہا ہے   کہ ہمارا بہادر فوجی 26 نومبر کو اللہ کو پیارا ہو گیا ،  میں شہید کے اہل خانہ  اور ترک  عوام سے  اظہار تعزیت کرتا ہوں اور   مرحوم کی مغفرت کا دعا گو ہوں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں