ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ثاقب نثار آڈیو لیک کا ایک ایک لفظ حقائق اور تمام واقعات سے مطابقت رکھتا ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے سالوں کے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے، ان انمٹ ثبوتوں کو ثاقب نثار چھپا سکتے نا ہی دنیا کی کوئی عدالت جھٹلا سکتی ہے۔

مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے ناں ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نا ہی چھپا سکتے ہیں اور نا ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ حساب اور جواب تو دینا پڑے گا!

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر صلاح الدین احمد اور ممبر جوڈیشل کمیشن سید حیدرامام رضوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں سیکرٹریز چاروں محکمہ داخلہ سمیت سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا کہ عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کیلئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگے الزامات سے متعلق آڈیو ٹیپ کے جعلی یا اصلی ہونے کا تعین کرنا بہت ضروری ہے اگر تعین نہ کیا گیا تو اس تاثر جائے گا کہ شاید عدلیہ بیرونی قوتوں کے دباؤ میں فیصلے کرتی ہے، آئین کے ناطے آزاد اور غیرجانبدار عدلیہ پرعوام کا اعتماد بحال کرنا بہت ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں