ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک کمانڈوز کی کاروائی پی کےکے کے زیر استعمال غار تباہ

 ترک کمانڈوز نے شمالی عراق میں  علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے نام نہاد سرغناوں کے زیر استعمال ایک غار کو تباہ کر دیا۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق، شمالی عراق میں  دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف جاری پنجہ شیمشیک اور پنجہ برق آپریشنز جاری ہیں۔

اس سلسلے میں متینہ اور آواشین۔باسیان کے علاقوں میں ترک کمانڈوز نے مشکل زمینی حالات کے باوجود دہشتگردوں کے زیر استعمال غاروں کو تباہ کرتے ہوئے علاقے کو ان سے پاک کرنا جاری رکھا ہو اہے۔

ترک کمانڈوز نے حال ہی میں پنجہ برق آپریشن کے حامل علاقے میں  دہشتگردوں کے زیر استعمال ایک غار تباہ کر دیا جہاں کافی تعداد میں اسلحہ رکھا ہوا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں