English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سود وجہ، افراط زر نتیجہ ہے، صدر رجب طیب ایردوان

القمر

صدر رجب طیب ایردوا ن کا کہنا ہے کہ ترکی میں طویل المدت سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہمیشہ منافع ملا ہے، اب کے بعد بھی  یہ فائدے میں رہیں گے۔

صدر ایردوان نے  ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن  کی مشترکہ نشریات  کے دوران ایجنڈے کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے رواں سال کے اختتام تک شرح نمو سے متعلق اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم دس فیصد کی شرح کو ضرور پا لیں گے  لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ شرح دس فیصد کی حد کو بھی پار کر جائے

’’سود وجہ، افراط زر نتیجہ‘‘ کا اعادہ کرنے والے صدر نے بتایا کہ جوں جوں شرح سود میں گراوٹ آئے گی ویسے ہی  افراط ِ زر بھی گرتا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسوقت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے طویل المدت سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ کیونکہ ہمارا ماضی اس کی مثالوں سے بھر ا پڑا ہے، اب کے بعد بھی ایسا ہی ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے