میونخ: جرمنی کے شہر میونخ میں ریلوے اسٹیشن میں تعمیراتی کام کے دوران زیر زمین چھپا جنگ عظیم دوم کا بم اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ کے ریلوے اسٹیشن میں اچانک خوفناک دھماکے سے افراتفری مچ گئی۔ دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں تعمیراتی کام کے سلسلے میں ڈرلنگ کی جا رہی تھی۔
ڈرلنگ کے دوران ہونے والے دھماکے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
