English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام: ادلب پر حملہ، 6 شہری زخمی

القمر

شام میں اسد انتظامیہ اور اس کے حامی ایران کے زیرِ کنٹرول دہشت گرد گروپوں نے ادلب کے کشیدگی سے پاک علاقے میں فائر بندی کی خلاف ورزی کر کے شہری آبادی پر حملے کئے۔ حملوں کے نتیجے میں 6 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

ادلب کی شمال مشرقی تحصیل سیراکب میں متعین، انتظامیہ اور ایرانی حمایت کے حامل غیر ملکی دہشت گرد گروپوں پر مشتمل، فورسز نے ادلب کی شمال مشرقی تحصیل بنش پر زمینی فائرنگ کی۔

سول ڈیفنس ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق حملوں میں 6 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

زخمیوں کو علاقے کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے