English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیسان نے اپنی چاند گاڑی متعارف کرا دی

القمر

جاپان کی معروف آٹو موٹیو کمپنی نیسان نے جاپان خلائی تحقیقی ایجنسی JAXA کے اشتراک سے تیار کردہ چاند گاڑی کے پروٹوٹائپ کو متعارف کروا دیا ہے۔

نیسان کی الیکٹرک وہیکل میں استعمال کے لئے تیار کردہ موٹر کنٹرول ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی اس چاند گاڑی کا ہدف، چاند کی غیر ہموار سطح پر بغیر کسی مسئلے کے حرکت کرنا ہے۔

توقع ہے کہ لونر سطح سے ہم آہنگ ٹائروں والی یہ خود کار چاند گاڑی شمسی توانائی سے چلے گی۔

نیسان سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کمپنی منصوبے کی تیاری کے مراحل میں JAXA کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ تاہم گاڑی کب تیار ہو گی اس کے بارے میں فی الحال کوئی حتمی معلومات موجود نہیں ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے