فرانس نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 80 رافیل قسم کے لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے کیا ہے۔
ایلیسی پیلس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دورے پر آئے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ 80 رافیل قسم کے لڑاکا طیاروں اور 12 ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ فروخت دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا نتیجہ ہے۔
بتایا گیا کہ طیاروں کی فراہمی 2027 سے شروع ہو جائے گی۔
فرانس نے اس سے قبل مصر کو 54 رافیل لڑاکا طیارے، 36 قطر کو اور 36 ہندوستان کو فروخت کیے تھے۔
