ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: ماہِ نومبر میں 92 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

ترکی  وزارتِ  داخلہ کے ترجمان اسماعیل چاتاکلی نے کہا ہے کہ ماہِ نومبر میں 92 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا گیا ہے۔

چاتاکلی نے انقرہ میں منعقدہ ماہانہ پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ماہ نومبر کے دوران وزارت خارجہ کے زیرِ انتظام کئے گئے آپریشنوں کے نتیجے میں ایک ریڈ، ایک اورنج اور ایک گرے لسٹ کے 3 سرغنہ دہشت گردوں  سمیت کُل 92 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماہِ نومبر میں وزارت خارجہ کے زیرِ انتظام، دیہی علاقوں میں  15 بڑے اور 66 درمیانے درجے کے کُل 10 ہزار 900 آپریشن کئے گئے۔ شہری علاقوں میں ایک ہزار 382 آپریشن کئے گئے۔

غیر قانونی نقل مکانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے چاتاکلی نے کہا ہے کہ ماہِ نومبر میں کُل 19 ہزار 587  غیر قانونی نقل مکانوں اور 832 آرگنائزروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے نقل مکانوں میں سے  3 ہزار 592  سمندری راستے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں