ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بین الاقوامی ریٹنگ کے ادارے فِچ نے ترکی کی شرح ترقی 10٫5 تک پہنچنے کی توقع ظاہر کردی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز نے اس سال ترکی کے لیے اپنی ترقی کی توقع کو بڑھا کر 10.5 فیصد کر دیا ہے ۔

فِچ کی جانب سے ترک معیشت کا قریب سے  جائزہ لیا گیا ہے۔

فِچ  کے مطابق  ترکی کی نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا 2020 میں مؤثر  ہونے کے بعد  اب ترکی کی  مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ  2021 میں ملک کی معیشت میں 10.5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

فِچ نے  ماہ ستمبر میں شائع ہونے والی اپنی گلوبل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میںترکی کی معیشت  کے اس سال  تک 9.2 فیصد  بڑھنے  کی  توقع ظاہر کی تھی۔

فِچ کے اعلامیے میں  کہا گیا ہے کہ  ملکی معیشت کے لیے 2022 کی شرح نمو 3.5 فیصد سے بڑھا کر 3.6 فیصد کر دی گئی ہے اور  ترکی کی اقتصادی ترقی دیگر ممالک  کے مقابلے  میں مستحکم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں