کراچی: معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے سیالکوٹ واقعہ کو انتہائی ناخوشگوار قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ایک آئینی وقانونی نظام موجودہے، اگرچہ اس کی شفافیت اور غیر جانبداری پر سوالات اٹھتے رہتے ہیں، لیکن اس
کے ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینے کا کوئی جواز نہیں، کیونکہ اس سے معاشرے میں انارکی اور لاقانونیت پھیلتی ہے جو ملکی مفاد میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ ملک وملت کےمفادمیں نہیں اور اس سےعالمی سطح پرپاکستان کاتاثرمنفی گیا، جبکہ پاکستان پر پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کی تلوار لٹک رہی ہے۔
سانحۂ سیالکوٹ!!
مفتی منیب الرحمٰن
4 دسمبر2021ء pic.twitter.com/TWwCtdCUrC— Mufti Munib ur Rehman (@MuniburRehman55) December 4, 2021
مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سانحے کے حقائق اور واقعات کا علم نہیں ہے، تاہم سانحہ سیالکوٹ پر تاسف کا اظہار اور شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بھی ذمہ داری ہے تحقیقی کے بغیر کسی گروہ یا فرد کو ذمہ دار قرار نہ دیں۔
