ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی سے بھائی کی شادی میں آنیوالا نوجوان کراچی ایئرپورٹ سے دوست سمیت لاپتہ

 کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جرمنی سے بھائی کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے آنے والا نوجوان اپنے دوست سمیت لاپتہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو دسمبر کو جرمنی سے 26 سالہ ریحان عطا اللہ اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کی غرض سے آیا۔ پولیس حکام کے مطابق ریحان کو ایئرپورٹ لینے کے لیے اس کا دوست ابراہیم علی اپنی گاڑی میں لینے گیا تھا لیکن اس کے بعد سے دونوں دوست لاپتہ ہیں۔

پولیس نے ریحان کے والد عطا اللہ کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں جن کی روشنی میں تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں