ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش پر شہری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

 اسلام آباد: وزیراعظم نے سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے شہری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے شہری ملک عدنان کو پوری قوم کی جانب سے بہادری اور شجاعت پر سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک عدنان نے مشتعل ہجوم سے سری لنکن منیجر کو بچانے کے لیے عملی کوشش کی اور ہجوم کے سامنے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی، اس کوشش پر ہم انہیں تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں