ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں کار پر فائرنگ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے پی آر او زخمی

 کراچی: گلستان جوہر میں کار پر فائرنگ سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے پی آر او جلال بچلانی زخمی ہوگئے۔

گلستان جوہر پرفیوم چوک پر فائرنگ کے نتیجے میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے پی آر او جلال بچلانی ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، واقعہ کےبعد جلال بچلانی خود گاڑی چلا کر اسپتال پہنچے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کے مطابق جلال بچلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ فائرنگ کرنے والے 2 افراد تھے، پانی لینے کے لیے جیسے ہی رکا 2 لڑکے آگئے، میں نے موبائل فون ان کے طرف پھینک دیا تاہم انہوں نے موبائل فون واپس میری طرف اچھال دیا اور فائرنگ کر دی، ملزمان مجھے قتل کرنا چاہتے تھے۔

دوسری جانب واقعہ کے عینی شاہد کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی کوشش کے دوران فائرنگ کی گئی، موٹر سائیکل سوار3  ملزمان نے کار سوار کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم کار سوار نے گاڑی چلا دی جس کے باعث ملزمان کامیاب نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ چھینا چھپٹی کا ہے یا منظم حملہ، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں